***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > عبادات > طہارت کا بیان > حیض ونفاس کے مسائل

Share |
سرخی : f 423    ماہواری ختم ہونے پر بغیر غسل ازدواجی عمل کا حکم
مقام : پاکستان,
نام : عبد الحنان
سوال:     عورت کے مخصوص ایام میں ہمبستری نہیں کرنی چاہئیے، لیکن جب عورت کے ایام ختم ہوجائیں تو کیا غسل کرنے سے پہلے صحبت کرنا جائز ہے ؟ اس مسئلہ میں شریعت کا قانون کیاہے ؟

............................................................................
جواب:     عورت کے ایام میں ہمبستری کرنا ممنوع وحرام ہے اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:

وَيَسْأَلُونَكَ عَنِ الْمَحِيضِ قُلْ هُوَ أَذًى فَاعْتَزِلُوا النِّسَاءَ فِي الْمَحِيضِ وَلَا تَقْرَبُوهُنَّ حَتَّى يَطْهُرْنَ فَإِذَا تَطَهَّرْنَ فَأْتُوهُنَّ مِنْ حَيْثُ أَمَرَكُمُ اللَّهُ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ التَّوَّابِينَ وَيُحِبُّ الْمُتَطَهِّرِينَ

ترجمہ : اور آپ سے حیض (ایامِ ماہواری) کی نسبت سوال کرتے ہیں، فرما دیں: وہ پلیدی  ہے، تو تم عورتوں سے علحٰدگی اختیار کرو اور ان کے قریب مت جاو  یہاں تک کہ وہ پاک ہوجائیں ۔ اور جب وہ خوب پاک ہو جائیں تو جس راستے سے اﷲ نے تمہیں اجازت دی ہے ان کے پاس جایا کرو، بیشک اﷲ بہت توبہ کرنے والوں سے محبت فرماتا ہے اور خوب پاکیزگی اختیار کرنے والوں سے محبت فرماتا ہے۔ ﴿البقرة ۔222﴾
عورت کے ایام ختم ہونے کے بعد ہمبستری سے متعلق فقہاء کرام نے یہ تفصیل بیان فرمائی کہ اگر دس دن گذرچکے ہوں تو غسل سے پہلے عورت سے ہم آغوش ہونا جائز  ہے خواہ اس کی عادت مقرر ہویا نہ ہو ،تاہم غسل سے پہلے اس سے اجتناب کرنا ہی بہتر ومستحب ہے اور اگر دم حیض دس دن سے کم مدت میں منقطع ہوجائے تو ہمبستری جائزنہیں یہاں تک کہ عورت غسل کرلے یا نماز کا آخری وقت گذرجائے کہ  جسمیں غسل کرکے نماز کا آغاز کرسکے ۔  
فتاویٰ عالمگیری ج1 ص 39 میں ہے

اذا مضی اکثرمدۃ الحیض وہوالعشرۃ یحل وطؤہا قبل الغسل مبتداۃ کانت او معتادۃ ویستحب لہ ان لایطا ھا حتی تغتسل ھکذا فی المحیط واذا انقطع دم الحیض لاقل من عشرۃ ایام لم یجز وطؤھا حتیٰ تغتسل او یمضی علیھا  اخروقت الصلوۃ الذی یسع الاغتسال والتحریمۃ۔
  
ترجمہ : جب ایام کی اکثرِ مدت (دس دن) گذرچکی ہوتو غسل سے پہلے ہمبستری کرنا حلال ہے خواہ عورت مبتد ئۃ ہو (آغاز ماہواری ابھی ہوا ہو) یا معتادہ ہو اور مرد کے لئے صحبت نہ کرنا بہتر ہے یہاں تک کہ وہ غسل کرلے اور جب دس دن سے کم مدت میں خون رک جائے تو صحبت کرنا جائز نہیں جب تک کہ عورت غسل نہ کرے یا کسی نماز کا آخری وقت گذرنہ جائے جس میں غسل کرکے تکبیر تحریمہ کہہ سکے ۔
واللہ اعلم بالصواب –
سیدضیاءالدین عفی عنہ ،
شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ
بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔www.ziaislamic.com
حیدرآباد دکن  
All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com