***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > معاشرت > نکاح کا بیان

Share |
سرخی : f 446    شادی شدہ خاتون کو نکاح کی پیش کش کا حکم
مقام : پاکستان,
نام : سید محمد عزید جاوید عطاری قادری رضوی ضیائی اشرفی‘
سوال:     السلام علیکم حضور ! ارشاد فرمائیں کہ اگر کوئی کسی شادی شدہ عورت کو نکاح کے لئے پیغام دے اور اس کے سامنے خود شادی کا ارادہ ظاہر کرے تو کیا یہ صحیح ہے؟ شرعی اعتبار سے اس میں کوئی برائی تو نہیں ہے؟ جیسا کہ لازم ہے کہ وہ اپنے پہلے شوہر سے خلع لے کر شادی کرے گی۔ جزاک اللہ‘ فی امان اللہ‘ السلام علیکم۔
............................................................................
جواب:     وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ! عورت جب کسی شخص کے نکاح میں ہو تو اُس سے نکاح کرنا ازروئے شریعت حرام ہے۔ نیز کسی شادی شدہ خاتون کے لئے نکاح کی پیش کش کرنا شرعی و اخلاقی ہر دو اعتبار سے ناجائزوحرام  ہے۔ اس سے گریز کرنا چاہئے۔
فتاوٰی عالمگیری ،کتاب النکاح ،ج1ص280 میں ہے:
لایجوز للرجل ان یتزوج زوجۃ غیرہ وکذلک المعتدۃ .
واللہ اعلم بالصواب –
سیدضیاءالدین عفی عنہ ،
شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ
بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر www.ziaislamic.com  
حیدرآباد دکن
All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com