***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > عبادات > طہارت کا بیان > متفرق مسائل

Share |
سرخی : f 544    کریم ﴿Cream﴾کے ذریعہ بالوں کی صفائی
مقام : انڈیا,
نام : فرید
سوال:    

کیا ناف کے نیچے کےبال کریم لگاکر نکال سکتے ہیں ؟


............................................................................
جواب:    

اسلام طہارت وپاکیزگی ،نفاست وستھرائی والا دین ہے ،شریعت اسلامیہ میں ظاہر وباطن کی طہارت وپاکیزگی کو نہایت اہمیت دی گئی ہے او راسکے مسائل واحکام کو تفصیل کے ساتھ بیان کیا گیاہے ،چنانچہ بغل کی صفائی اور زیرناف بال نکالنے کا حکم اسی قبیل سے ہے، یہ سنت اوراعمال فطرت سے ہے‘ شریعت میں گنجائش ہے کہ بالوں کی صفائی کریم یا کوئی اور کیمیائی شیٔ کے ذریعہ کی جائے۔ ردالمحتارج5کتاب الحظروالا باحۃ فصل فی البیع ص 288میں ہے (و)یستحب (حلق عانتہ وتنظیف بدنہ بالاغتسال فی کل اسبوع مرۃ ) والافضل یوم الجمعۃ وجاز فی کل خمسۃ عشرۃوکرہ ترکہ وراء الاربعین ، ردالمحتار کے اسی صفحہ پر ہے ، ولو عالج بالنورۃ یجوز۔ واللہ اعلم بالصواب – سیدضیاءالدین عفی عنہ ، شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔www.ziaislamic.com حیدرآباد دکن

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com