***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > عبادات > نماز کا بیان > اذان کے مسائل

Share |
سرخی : f 596    نابالغ بچہ کی اذان کا حکم
مقام : علی آباد ، انڈیا,
نام : معین الدین
سوال:    

ہماری مسجد میں دو چار بچے اذان سے پہلے آجاتے ہیں اور اذان دینے کی خواہش کرتے ہیں۔مسلسل کہنے کی وجہ سے مؤذن صاحب نے دو تین مرتبہ انہیں اذان کہنے کا موقع بھی دیا۔ لیکن وہ سب لڑکے نابالغ ہیں۔ کیا ان بچوں کے اذان دینے سے اذان ہوگئی یا مؤذن صاحب کو دوبارہ اذان دینا چاہیے تھا؟ از راہ کرم اس سوال کا جواب ضرور دیں تاکہ صحیح مسئلہ کے مطابق آئندہ اس کا خیال رکھا جاسکے۔


............................................................................
جواب:    

یقینا اذان دینا اور اس میں رغبت رکھنا ایک فضیلت والا عمل ہے۔ سنن ابوداؤد شریف میں حدیث پاک ہے: عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « الْمُؤَذِّنُ يُغْفَرُ لَهُ مَدَى صَوْتِهِ وَيَشْهَدُ لَهُ كُلُّ رَطْبٍ وَيَابِسٍ وَشَاهِدُ الصَّلاَةِ يُكْتَبُ لَهُ خَمْسٌ وَعِشْرُونَ صَلاَةً وَيُكَفَّرُ عَنْهُ مَا بَيْنَهُمَا ». ترجمہ؛ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا؛ اذان دینے والے کی آواز جہاں تک پہنچتی ہے اُس قدر مسافت کو بھردینے والے گناہ بھی بخش دئے جاتے ہیں اور اس کے لیے ہر خشک و تر چیز گواہی دیتی ہے۔اور باجماعت نماز پڑھنے والے کیلئے پچیس نمازوں کا ثواب لکھا جاتاہے اور دونوں نمازوں کے درمیان ہونے والے گناہ مٹادئے جاتے ہیں ۔ ﴿سنن ابو داؤد شریف ، باب رفع الصوت بالاذان ،حدیث نمبر؛ 515﴾ اذان دینے والا نابالغ لڑکا اگر سمجھدار ہو تو اس کی اذان درست ہے۔ تاہم بالغ بچوں کا اذان دینا افضل ہے۔ اگر نا سمجھ نابالغ بچے اذان کہیں تو لوٹانا ضروری ہے۔ فتاوی عالمگیری ج 1 ص 54 میں ہے ’’ اذان الصبی العاقل صحیح من غیر کراھۃ ۔ ۔ ۔ ولکن اذان البالغ افضل و اذان الصبی الذی لا یعقل لا یجوز و یعاد‘‘ آپ کی مسجد میں جن نابالغ بچوں نے اذان کہی اگر وہ سمجھدار ہیں تو آپ کی اذان درست ہوئی اور اگر نا سمجھ بچوں نے اذان کہی تو اعادہ کرلینا چاہیے تھا۔ واللہ اعلم بالصواب – سیدضیاءالدین عفی عنہ ، شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔www.ziaislamic.com حیدرآباد دکن 

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com