***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > معاملات > ذبح کا بیان > حلال اور حرام جانور

Share |
سرخی : f 600    ہاتھی حلال جانورنہیں
مقام : یو کے,
نام : نعیم الدین
سوال:    

کیا ہاتھی کا گوشت حلال ہے؟ اگر حلال نہیں تو اس کی کیا وجہ ہے،کیا اس کے بارے میںکوئی حدیث پاک آئی ہے ؟


............................................................................
جواب:    

ہاتھی کا گوشت حلال نہیں ہے، اس لیے کہ وہ کونچلی والے اور پھاڑنے والے جانوروں میں سے ہے‘ جبکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کونچلیوں والے درندے کو کھانے سے منع فرمایا۔جیساکہ صحیح بخاری شریف ج 2ص 830میں حدیث مبارک ہے :عن ثعلبۃ ان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نھی عن اکل کل ذی ناب من السباع ۔ترجمہ : سیدنا ابو ثعلبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کونچلیوں والے درندوں کو کھانے سے منع فرمایا۔ در مختار‘ ج5کتاب الذبائح میں ہے کہ ہاتھی حلال جانور نہیں ہے : (ولا یحل ذو ناب یصید بنانہ)۔ ۔ ۔ (والفیل) والضب۔ ۔ ۔ وکلہا من سباع البہائم. واللہ اعلم بالصواب سیدضیاءالدین عفی عنہ ، شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ ، بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔ www.ziaislamc.com حیدرآباد دکن۔ 05-06-2010

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com