***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > عبادات > طہارت کا بیان > وضو کے مسائل

Share |
سرخی : f 609    نماز جنازہ کے لئے وضو کی حیثیت
مقام : کانپور,
نام : احمد جلیل
سوال:     میرے ذہن میں وضو کے بارے میں ایک شبہ ہے کہ نماز جنازہ پڑھنے کی نیت سے جو وضو کیا جاتا ہے کیا ہم اس وضو سے دوسری نمازیں پڑھ سکتے ہیں؟ یا پھر دوبارہ وضو کرنا ضروری ہے؟ اگر ہم اسی وضو سے قرآن شریف چھولیں تو ہم نے گناہ تو نہیں کیا؟ برائے کرم اس سوال کا جواب عنایت فرمائیں۔
............................................................................
جواب:     وضو خواہ کسی بھی غرض سے کیا جائے اس سے کامل درجہ کی طہارت حاصل ہوتی ہے‘ لہٰذا نماز جنازہ کے لئے کئے گئے وضو سے نماز جنازہ کے علاوہ دیگر نمازیں ‘ تلاوت قرآن‘ طواف کعبہ کیا جاسکتا ہے۔  
رد المحتار‘ ج1‘ کتاب الطھارۃ ‘ وضو کے بیان میں ہے: إن کل وضوء تصح بہ الصلوۃ ۔
واللہ اعلم بالصواب –
سیدضیاءالدین عفی عنہ ،
شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ
بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔www.ziaislamic.com
حیدرآباد دکن
All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com