***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > عبادات > طہارت کا بیان > نجاست کے مسائل

Share |
سرخی : f 618    دھونے کے دوران پاک اور ناپاک لباس مل جائےتو كيا حكم ہے؟
مقام : جئے پور،انديا,
نام : محمد سمیع
سوال:     حالت ناپاکی کے بعد جو لباس پہنتے ہیں اس کو کسی دوسرے لباس کے ساتھ ملاکر دھونے سے کیا وہ کپڑے اور پانی ناپاک ہوجائے گا؟ جواب دیں تو مہربانی ہوگی- اللہ حافظ

............................................................................
جواب:     اگر لباس کو نجاست لگی ہو تو وہ ناپاک ہے، ٹہرے ہوئے دہ دردہ سے کم پانی میں اس کے ساتھ دوسرے کپڑے ملانے سے پانی اور کپڑے بھی ناپاک ہوجاتے ہیں- جب انہیں پانی سے تین مرتبہ دھویا جائے اور ہر مرتبہ نچوڑا جائے تو کپڑے پاک ہوجاتے ہیں-

مراقی الفلاح شرح نورالایضاح، کتاب الطھارۃ، دکھائی نہ دینے والی نجاست کے بارے میں ہے: (و) یطھر محل النجاسۃ (غیر المرئیۃ بغسلھا ثلاثا) ..... (والعصر کل مرۃ) تقدیرا لغلبۃ الظن فی استخراجھا۔
واللہ اعلم بالصواب ،
سیدضیاءالدین عفی عنہ ،
شیخ الفقہ جامعہ نظامہ
بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔www.ziaislamic.com
حيدرآباد دکن
18-06-2010
All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com