***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > اخلاق کا بیان > آداب

Share |
سرخی : f 627    کیا عالمگیر رحمۃ اللہ علیہ صاحب مزار سے سلام کا جواب سنتے تھے؟
مقام : انڈیا,
نام : سید عمر
سوال:     کیا اورنگ زیب رحمۃ اللہ علیہ سب قبروں کی زیارت کرتے تھے تو انہیں سلام کرنے پر کیا سلام کا جواب ملتا تھا؟
............................................................................
جواب:     حضرت اورنگ زیب رحمۃ اللہ علیہ منصف مزاج و عادل بادشاہ ہونے کے ساتھ ساتھ عبادت گزار، تقوی شعاراوربرگزیدہ  بزرگ گزرے ہیں، یہ کوئی بعید بات نہیں کہ مزارات کی زیارت کے وقت سلام کرنے پر آپ کو کرامت کے بطور صاحب مزار کی جانب سے سلام کا جواب سنائی دیتا تھا، تاہم کسی کتاب میں اس طرح کی عبارت نظر سے نہیں گزری-
واللہ اعلم بالصواب –
سید ضیاءالدین عفی عنہ ،
نائب شیخ الفقہ جامعہ نظامہ  
بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔www.ziaislamic.com
حیدرآباد دکن
22-06-2010
All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com