***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > معاملات > حلال و حرام کا بیان

Share |
سرخی : f 640    کیا پچھنا لگوانے سے ثواب ملتا ہے؟
مقام : ریاض,
نام : فاروق حسین
سوال:     میں نے پچھنا لگانے کے عمل کو یوروپی ممالک میں دیکھا ہوں اور یہ جانتاہوں کہ یہ بہت قدیم عمل ہے ، میں جاننا چاہتاہوں کہ کیا پچھنا لگانے سے ثواب ملتا ہے؟
............................................................................
جواب:     حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم نے پچھنا لگوایا اور پچھنا لگانے والے کو اجرت عطافرمائی ،جیساکہ صحیح بخاری شریف میں حدیث پاک ہے : احتجم النبی صلی اللہ علیہ وسلم واعطی الحجام-  (کتاب اجارۃ باب خراج الحجام حدیث نمبر: 2158)
پچھنا لگوانا علاج کا ایک طریقہ ہے، اگر اس کے لئے حدیث پر عمل کرنے کی نیت کرلی جائے تو باعث ثواب بھی ہے-
واللہ اعلم بالصواب
سید ضیاء الدین عفی عنہ
نائب شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ
وبانی ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر www.ziaislamic.com
حیدرآباد ، دکن ،انڈیا
25-06-2010
All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com