***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > معاملات > ذبح کا بیان > حلال اور حرام جانور

Share |
سرخی : f 642    پانی کے جانوروں کا حکم
مقام : ریاض ، سعودی عرب,
نام : محمد ماجد
سوال:    

عرب کی بڑی مارکٹوں میں مختلف قسم کے پانی کے جانور بکتے ہیں مثلاً کھیڑا ٹڈے وغیرہ ، ان کو کھانا جائز ہے؟ پانی کے کون سے جانور کھانا درست ہے؟


............................................................................
جواب:    

احناف کے پاس مچھلی اور ٹڈی حلال ہے ، اس کے علاوہ پانی کے دیگر تمام جانور حرام ہیں- دیگر ائمہ کے پاس پانی کے دوسرے جانور بھی حلال ہیں- چنانچہ شوافع کے پاس پانی کے تمام جانور حلال ہیں، مالکیہ کے نزدیک تمام سمندری جانور حلال ہیں البتہ سمندری خنزیر مکروہ ہے اور حنابلہ کے پاس مینڈک کے سوا تمام دریائی حیوانات حلال ہیں، لیکن مچھلی کے سوا دیگر جانوروں کو ذبح کرنا ضروری ہے- (موسوعہ فقہیہ، اطعمۃ، 15، 16) فتاوی عالمگیری ج 5، ص 289 میں ہے: اما الذی یعیش فی البحر فجمیع ما فی البحر من الحیوان یحرم اکلہ الا السمک خاصۃ فانہ یحل اکلہ الاما طفامنہ- واللہ اعلم بالصواب سید ضیاء الدین عفی عنہ شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ وبانی ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر www.ziaislamic.com حیدرآباد ، دکن ،انڈیا

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com