***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > عبادات > نماز کا بیان > نماز کی سنتیں اور مستحبات

Share |
سرخی : f 677    سجدہ میں ہاتھ کہاں رکھنا چاہئے ؟
مقام : ,
نام :
سوال:    

میں نے سجدہ کرتے وقت بہت سے لوگوں کے ہاتھوں کو غورکیا‘ کوئی کندھوں کے برابر توکوئی سرکے برابر رکھتے ہیں۔اس کی وجہ سے مجھے فکرہونے لگی کہ صحیح طریقہ کیا ہے؟ معلوم کروں ۔ بہت مہربانی ہوگی اگر آپ یہ بیان فرمادیں کہ سجدہ کے وقت ہاتھ کہاں رکھنا چاہئے ؟


............................................................................
جواب:    

مسنون طریقہ یہ ہے کہ سجدہ کی حالت میں ہاتھ کانوں کے مقابل رکھے جائیں چنانچہ سنن نسائی شریف،کتاب الافتتاح ، باب موضع الیمین من الشمال (حدیث نمبر: 798) میں نماز سے متعلق تفصیلی حدیث پاک ہے جس میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سجدہ فرمانے کی کیفیت یوں بیان فرمائی گئی‘ اس کا ایک حصہ ملاحظہ ہو: ثم سجدفجعل کفیہ بحذاء اذنیہ۔ ترجمہ: حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے سجدہ کیا اور اپنے دونوں ہاتھ کانو ںکے مقابل رکھے۔ واللہ اعلم بالصواب – سیدضیاءالدین عفی عنہ ، شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ ، بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔ www.ziaislamic.com حیدرآباد دکن۔

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com