***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > عبادات > حج وعمره کا بیان > احرام کے ممنوعات ‘ احرام

Share |
سرخی : f 742    احرام کی حالت میں خوشبو دارٹشو پیپر (Tissue Paper) استعمال کرنا
مقام : صنعت نگر,
نام : محمد جنید قادری
سوال:    

عموما پلین میں کھانے کے ساتھ ٹشو پیپر( Tissue Paper) دیا جاتا ہے جس میں خوشبو رہتی ہے اور لوگ اس سے ہاتھ پونچھتے ہیں،احرام کی حالت میں اگر کوئی ایسا خوشبودار پیپر استعمال کرے تو اس کا کیا حکم ہے؟ جواب عنایت فرمائیں-


............................................................................
جواب:    

احرام کی حالت میں اگر خوشبو بدن کے کسی ایک عضو پر لگائیں یا متفرق اعضا پر اس طرح لگائیں کہ اُسے جمع کیا جائے تو ایک بڑے عضو کے بقدر ہوتی ہو تو ایسی صورت میں ایک دم یعنی ایک بکرے کی قربانی دینا واجب ہے،اور اگر اس سے کم ہو تو صدقۂ فطر واجب ہوگا جیسا کہ فتاوی عالمگیری میں ہے:لو طیب بہ عضوا کاملا یکون کثیرا یلزمہ دم وفیما دونہ صدقۃ- ( فتاوی عالمگیری، کتاب المناسک، الباب الثامن فی الجنایات، الفصل الأول فیما یجب بالتطیب والتدہن،ج1،ص 241) لہذا احرام کی حالت میں اگرایک کامل عضو پر خوشبودارٹشو پیپر استعمال کیا جائے تو ایسی صورت میں ایک دم واجب رہے گا،اگر ایک عضو سے کم کی مقدار میں لگ جائے تو صدقۂ فطر واجب رہے گا-صدقۂ فطر اگر گیہوں کی شکل میں ادا کرنا ہوتو آدھا صاع او رجو یا کھجوریا منقی ہوتو ایک صاع دیناچاہئے ،جامعہ نظامیہ کے فتوی کے مطابق آدھا صاع پانچ سو بیس (520)درہم کے برابر ہے جس کی مقدار چورانوے(94)تولے نو( 9)ماشے چار( 4)رتی ہوتی ہے (فتاوی نظامیہ ص62)مروجہ گراموں میں اس کا وزن ایک کلو 106 گرام کے معادل ہوتا ہے ،گیہوں دینے کی صورت میں بتقاضہ احتیاط سوا کلو ادا کیا جائے ۔ واللہ اعلم بالصواب سیدضیاءالدین عفی عنہ ، شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ ، بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔www.ziaislamic.com حیدرآباد دکن۔ 07-10-2010

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com