***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > عبادات > طہارت کا بیان > موزوں پر مسح کرنے کے مسائ

Share |
سرخی : f 804    موزے کیسے ہونا چاہئے ؟
مقام : ,
نام : طاہر شریف
سوال:     مفتی صاحب مجکھو یہ بات معلوم کرنا ہے موزے چمڑے کے ہونی چاہئے یا عام ؟
............................................................................
جواب:     جواب ؛ موزے جانور کے چمڑے کے ہوں یا کسی کپڑے کے ، اُن کے لئے فقہاۓ کرام نے احادیث شریفہ کی روشنی میں مندرجہ ذیل شرائط بیان کئے ہیں۔  
1)موزے ایسے ہوں جس میں پیر کے ٹخنے چھپ جائیں لیکن شرط یہ ھیکہ وہ بغیر باندھے پیر پر جمے رہیں-
2)خواہ وہ چمڑے کے ہوں یا کسی ایسی چیز کے جو دبیز و موٹی ہواور اس میں پانی سرایت نہ کرے
3)اور ایسے ہوں کہ آدمی اس کو پہن کر بلاتکلف عادت کے موافق چل پھر سکے- فتاوی عالمگیری،ج1،کتاب الطھارۃ،ص32میں ہے:(مِنْهَا ) أَنْ يَكُونَ الْخُفُّ مِمَّا يُمْكِنُ قَطْعُ السَّفَرِ بِهِ وَتَتَابُعُ الْمَشْيِ عَلَيْهِ وَيَسْتُرُ الْكَعْبَيْن-
واللہ اعلم بالصواب
سید ضیاء الدین عفی عنہ
شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ
بانی وصدرابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر www.ziaislamic.com
حیدرآباد ، دکن ،انڈیا
30-11-2010  
All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com