***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > معاملات > وراثت کا بیان

Share |
سرخی : f 806    مسلمان اولاد غیر مسلم والدین کے وارث نہیں
مقام : انڈیا,
نام : ضمیر
سوال:    

غیر مسلم ماں باپ جائیداد میں حصہ نہ دے رہے ہیں تو اُن کے ساتھ کیسا پیش آنا چاہئے ؟


............................................................................
جواب:    

جواب ؛ وارث اور مورث کا دین الگ الگ ہوتو دونوں کے لئے وراثت شرعاً جاری نہیں ہوتی ، جیساکہ صحیح مسلم شریف میں حدیث پاک ہے ؛ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ أَنَّ النَّبِىَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لاَ يَرِثُ الْمُسْلِمُ الْكَافِرَ وَلاَ يَرِثُ الْكَافِرُ الْمُسْلِمَ ". ترجمہ ؛ سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا؛ مسلمان کافر کا وارث نہیں ہوتا اور کافر مسلمان کا وارث نہیں ہوتا۔ ﴿صحیح مسلم شریف ، کتاب الفرائض ، حدیث نمبر؛ 4225﴾ ماں باپ اگر غیر مسلم ہوں تو مسلمان اولاد ازروئے شریعت ان کے وارث نہیں ہوتے ، جہاں تک سلوک کا سوال ہے تو ماں باپ غیر مسلم بھی ہوں تو اُن کے ساتھ حسن سلوک ہی کرنا چاہئے ، اُن کی خدمت کرنی چاہئے ، البتہ وہ گناہ کا حکم دیں تو اس حدتک اُن کی اطاعت نہ کی جائے ۔ واللہ اعلم بالصواب سید ضیاء الدین عفی عنہ  شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ بانی وصدرابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر www.ziaislamic.com حیدرآباد ، دکن ،انڈیا

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com