***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > اخلاق کا بیان > آداب

Share |
سرخی : f 817    نیا لباس جمعہ کے دن پہننا
مقام : پاکستان، حیدرآباد,
نام : سید عزیر جاوید اشرفی
سوال:    

حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم جب نیا کپڑا پہنے تو جمعہ کے دن پہنے اس کا حوالہ خرالموانس ہے یہ حدیث صحت ومتن کے لحاظ سے کیسی ہے ؟


............................................................................
جواب:    

اس سے متعلق کنز العمال میں حدیث پاک ہے : کان اذا استجد ثوبا لبسه يوم الجمعة ۔خط عن انس۔ ترجمہ: حضور صلی اللہ علیہ وسلم جب نیا لباس استعمال فرماتے تو اسے جمعہ کے دن زیب تن فرماتے ۔اس روایت کو حافظ حدیث ابوبکر احمد بن علی خطیب بغدادی رحمۃاللہ علیہ " المتفق والمفترق" میں نقل کیا ہے، حدیث پاک نقل کر نے کے بعد آپ نے اس پر کلام نہیں کیا جبکہ آپ کی عادت یہ ہے کہ اگر کوئی حدیث منکر وغیرہ ہو تو اس کا درجہ ذکر فرماتے ہیں۔ واللہ اعلم بالصواب سید ضیاء الدین عفی عنہ شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ بانی وصدرابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر www.ziaislamic.com حیدرآباد ، دکن ،انڈیا -

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com