***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > اخلاق کا بیان > جھوٹ کی مذمت کا بیان

Share |
سرخی : f 826    The message فلم دیکھنے کا حکم
مقام : ادھونی ، انڈیا,
نام : توصیف احمد
سوال:     ایک فلم ہے اُس کا نام The message ہے ، جس کا عنوان اسلام ہے ، اس مووی میں اسلام کے شروع کے دن دکھائے گئے ، اس میں تمام صحابہ کا کردار کسی انگریزوں سے کروایا گیا، مگر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا عکس نہیں بتلایا گیاہے ، کیا اِس کو دیکھا جاسکتا ہے او رکیا دیکھنے والا گناہ گار ہوتا ہے ، اگر دیکھ لیا تو کیا کرے ؟
............................................................................
جواب:     ویسے تو کسی بھی قسم کی فلم دیکھنا اوقات ضائع اور لغویات کو رواج دینا ہے اس میںActingہوتی ہے ، جو دھوکہ اور جھوٹ سے خالی نہیں ، اگر فحش مناظر ہوں تو قباحت اور زیادہ ہوجاتی ہے ، اسلام میں اس کی کنجائش نہیں ۔
’’ The message‘‘وہ فلم ہے جس میں چند افراد کو صحابہ کرام علہیم الرضوان قرار دیا گیا اور یہ افراد نے فلم میں صحابہ کے حوالہ سے اپنے آپ کو پیش کیا اور اسلامی تاریخ کے ابتدائی واہم واقعات جیسے معرکۂ بدر و اُحد وغیرہ کی فرضی وخیالی منظر کشی پیش کرنے کی ناپاک اور مذموم کوشش کی ، اس میں صحابہ کرام علیہم الرضوان کے تقدس کو پامال کیا گیا، اس میں عمومی فلموں کی خرابیوں چھوٹ، دھوکہ دہی وغیرہ کے علاوہ اسلامی تاریخ کے تقدس کو پامال کیا گیا ۔
  کسی شخص کو فرضی طور پر صحابی قرار دینا ، صحابی کی توہین کے علاوہ کچھ او رنہیں ، معرکہ اُحد وبدر کی خیالی منظرکشی کرنے سے اسلامی واقعات کی اہمیت کو صرف کھٹانا مقصود ہے ۔
صحابہ کرام علیہم الرضوان کا اخلاق وکردار ، چال چلن، رہن سہن ، نشت وبرخاست وغیرہ کو فرضی وخیالی طور پر پیش کرنا صحابہ کرام کی عظمت پر حملہ ہے جسے کوئی مسلمان برداشت نہیں کرسکتا ۔
لہذا اُسے دیکھنا گناہ ہے اور دیکھنے کی وجہ سے توہین صحابہ کی اشاعت ہوگی ، بنابریں اسکو دیکھنے سے سخت اجتناب کیا جائے اور اس کا بائیکاٹ کیا جائے ۔

اگر کوئی دیکھ لیا ہے  تو اللہ کی بارگاہ میں توبہ واستغفار کرے، اور آئندہ دیکھنے سے اجتناب کرے ۔
واللہ اعلم بالصواب ،
سیدضیاءالدین عفی عنہ ،
شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ
بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔www.ziaislamic.com
حیدرآباد دکن
21-12-2010
All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com