***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > عبادات > نماز کا بیان > زیارت قبور و ایصال ثواب

Share |
سرخی : f 829    تدفین کے بعد تلاوت کرنا کیساہے؟
مقام : بازار گھاٹ ، حیدرآباد ، انڈیا,
نام : فیروز احمد
سوال:    

میرے ایک دوست ہیں وہ یہ کہتے ہیں : اللہ نے قرآن کریم میں فرمایاکہ قبرستان میں تدفین کے بعدقرآن کی تلاوت کرنا گناہ ہے ، میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ صحیح بات کیا ہے ؟ اور ہمیں کیا کرنا چاہئے ؟


............................................................................
جواب:    

تدفین کے بعد تلاوت سے متعلق قرآن وحدیث میں کوئی ممانعت وارد نہیں‘ اس کے برخلاف احادیث شریفہ میں سورۂ فاتحہ اور سورۂ بقرہ کی تلاوت کا ذکر آیا ہے‘ جیسا کہ امام طبرانی رحمۃ اللہ علیہ نے معجم کبیر میں اور امام بیہقی رحمۃ اللہ علیہ نے شعب الایمان میں حدیث پاک نقل فرمائی ہے: حَدَّثَنَا أَیُّوبُ بن نَہِیکٍ قَالَ سَمِعْتُ عَطَاءَ بن أَبِی رَبَاحٍ یَقُولُ سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ یَقُولُ سَمِعْتُ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ إِذَا مَاتَ أَحَدُکُمْ فَلاتَحْبِسُوہُ وَأَسْرِعُوا بِہِ إِلَی قَبْرِہِ وَلْیُقْرَأْ عِنْدَ رَأْسِہِ بِفَاتِحَۃِ الْکِتَابِ وَعِنْدَ رِجْلَیْہِ بِخَاتِمَۃِ الْبَقَرَۃِ فِی قَبْرِہِ. ترجمہ: حضرت ایوب بن نھیک رضی اللہ عنہ نے فرمایا : میں نے حضرت عطاء بن ابی رباح رضی اللہ عنہ سے یہ فرماتے ہوئے سنا: میں نے سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنھما سے سنا، وہ فرماتے ہیں: میں نے حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ؛ جب تم میں سے کوئی انتقال کرجائے تو تم اُسے روکے مت رکھو، اور اُسے جلد اس کی قبر تک پہنچادو اور جب میت قبر میں ہوتو اس کے سرہانے سورۂ فاتحہ کی تلاوت کرنی چاہئے اور اُس کے پائنتی سورۂ بقرہ کی اخیر (دو)آیتوں کی تلاوت کرنی چاہئے ۔ (المعجم الکبیر للطبرانی‘ حدیث نمبر13438۔ شعب الإیمان للبیہقی شعب الإیمان للبیہقی التاسع والثلاثون من شعب الإیمان فصل فی زیارۃ القبور، حدیث نمبر 8986)۔ نیز حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنھما تدفین کے موقع پر سورۂ بقرہ کی ابتدائی (پانچ) آیات اور اخیر (دو) آیات کی تلاوت کو پسند فرماتے تھے۔ جیسا کہ سنن البیھقی کے حوالہ سے مرقاۃ المفاتیح میں مذکور ہے: وفی سنن البیہقی أن ابن عمر استحب أن یقرأ علی القبر بعد الدفن أول سورۃ البقرۃ وخاتمتہا قالہ الطیبی۔ (مرقاۃ المفاتیح۔‘ کتاب الإیمان‘ باب إثبات عذاب القبر) واللہ اعلم بالصواب سید ضیاء الدین عفی عنہ شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ بانی وصدرابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر www.ziaislamic.com حیدرآباد ، دکن ،انڈیا

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com