***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > عبادات > نماز کا بیان > نماز کی سنتیں اور مستحبات

Share |
سرخی : f 888    سنت مؤکدہ نمازوں کی فضیلت
مقام : گجرات,
نام : افضل خان
سوال:    

فرض نمازوں کے ساتھ سنت مؤکدہ نمازیں پڑھی جاتی ہیں میں اسکے بارے میں جاننا چاہتا ہوں کہ اس کی کیا فضیلت ہے ، اگر اس کی فضیلت میں کوئی حدیث ہوتو مہربانی فرماکر مجھے وہ حدیث حوالہ کے ساتھ بتلائیں ، میں آپ کا شکر گزار رہوں گا۔


............................................................................
جواب:    

پنجوقتہ نمازوں کے ساتھ جو سنت مؤکدہ نمازیں اداکی جاتی ہیں ان میں ہر ایک نماز کی فضیلت میں علحدہ علحدہ احادیث شریفہ وارد ہیں، یہاں حضوراکرم صلی اللہ والہ وسلم کا ایک ارشاد مبارک بیان کرنے پر اکتفاء کیا جاتا ہے ، جس میں تمام سنت مؤکدہ نمازوں کی مجموعی فضیلت مذکور ہے :سنن نسائی ، کتاب قیام اللیل وتطوع النھار،باب ثواب من صلی فی الیوم واللیلۃمیں حدیث پاک ہے : عَنْ عَائِشَۃَ رضی اللہ عنہا عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وسلم قَالَ مَنْ ثَابَرَ عَلَی اثْنَتَیْ عَشْرَۃَ رَکْعَۃً بَنَی اللَّہُ عَزَّ وَجَلَّ لَہُ بَیْتًا فِی الْجَنَّۃِ أَرْبَعًا قَبْلَ الظُّہْرِ وَرَکْعَتَیْنِ بَعْدَ الظُّہْرِ وَرَکْعَتَیْنِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ وَرَکْعَتَیْنِ بَعْدَ الْعِشَاءِ وَرَکْعَتَیْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ . ترجمہ: ام المؤمنین سیدتنا عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے وہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے روایت کرتی ہیں حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص بارہ رکعتیں پابندی کے ساتھ اداکرتا رہا ،اللہ تعالیٰ جنت میں اس کے لئے ایک گھر بنائے گا؛ ظہر سے پہلے چار رکعات، ظہر کے بعد دورکعات ، مغرب کے بعد دورکعات ، عشاء کے بعد دورکعات ، فجر سے پہلے دورکعا ت۔(سنن نسائی ، کتا ب قیام اللیل وتطوع النھار باب ثواب من صلی فی الیوم واللیلۃ حدیث نمبر: 1806) اس کے علاوہ یہ حدیث پاک مصنف ابن ابی شیبہ ،کتاب الصلوات ، باب فی ثواب من ثابرعلی اثنتی عشرۃ رکعۃ من التطوع (حدیث نمبر: 5975) میں موجود ہے ۔ واللہ اعلم بالصواب ۔ سیدضیاءالدین عفی عنہ ، شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ ، بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔ www.ziaislamic.com حیدرآباد دکن۔

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com