***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > اخلاق کا بیان > اوراد وادعیہ

Share |
سرخی : f 907    بدنظری سے پرہیز کے لئے دعاء
مقام : ممبئی ، انڈیا,
نام : کاظم اکرم
سوال:    

اللہ کا کرم ہے جواب تک میری غلطیوں کو معاف کرتے آرہا ہے ، الحمد للہ میں نماز کا پابند ہوں، لیکن مجھ سے اکثر ایک بہت بڑی غلطی ہوتی ہے، مجھ سے آنکھوں کا زنا ہورہا ہے ، میں اپنے نفس پر قابو کرلیتا ہوں لیکن کچھ وقت کر نہیں پاتا ہو ں، آپ مجھے کوئی قرآن کی آیت بتائیے جس سے میں آنکھوں کے زناسے بچ سکوں ، جزاک اللہ ۔اللہ حافظ


............................................................................
جواب:    

بدنظری سے متعلق احادیث شریفہ میں وعید یں آئی ہیں، آپ بدنظری سے بچنے او رگناہوں سے اجتناب کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں، یہ نہایت خوش آئند بات ہے، گناہوں سے بچنے کیلئے آپ سورۂ علق کی اس آیت کریمہ کے معنی پرغورکرتے ہوئے ورد کر تے رہیں: اَلَمْ یَعْلَمْ بِاَنَّ اللّٰہَ یَرٰی ۔ ترجمہ : کیا وہ نہیں جانتا کہ اللہ تعالی دیکھ رہا ہے۔ (سورۃالعلق۔14) اللہ تعالی آپ کو اور سارے مسلمانوں کو اپنے حبیب پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقہ وطفیل گناہوں سے محفوظ ومامون رکھے۔ واللہ اعلم بالصواب سید ضیاء الدین عفی عنہ شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ بانی وصدرابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر www.ziaislamic.com حیدرآباد ، دکن ،انڈیا

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com