***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > عبادات > طہارت کا بیان > غسل کے مسائل

Share |
سرخی : f 915    چھپکلی جسم پر گرجائے تو کیا غسل ضروری ہے؟
مقام : جالنہ،انڈیا,
نام : اویس احمد
سوال:    

چھپکلی کے بارے میں عام طور پر یہ بات کہی جاتی ہے کہ چھپکلی جسم پر گرجائے تو پانی میں سونا ڈال کر نہانا چاہئے ، کیا جسم پر چھپکلی گرنے سے پانی میں سونا ڈال کر غسل کرنا ضروری ہوجاتا ہے؟


............................................................................
جواب:    

شریعت مطہرہ میں وضو و غسل واجب ہونے کے جو اسباب بتلائے گئے ہیں اس میں چھپکلی کا جسم پر گرنا مذکور نہیں ، فقہاء کرام کی تصریحات میں اس کا ذکر نہیں ملتا ، لہذا اس کی وجہ سے غسل کرنا یا وضو کرنا از روئے شریعت واجب نہیں اور نہ غسل کے پانی میں سونا ڈالنے کا شرعاً کوئی اعتبار ہے۔               مذکورہ بالا صورت میں چھپکلی کے جسم پر نجاست لگی ہوتو جسم یا کپڑے کے اس حصہ کو دھونا چاہئے جہاں نجاست موجود ہو ۔ اگر کسی شخص کے جسم پر چھپکلی گرنے کی وجہ سے وہ بطور نظافت غسل کرنا چاہے تو شرعاً کوئی مضائقہ بھی نہیں۔ واللہ اعلم بالصواب ۔ سیدضیاءالدین عفی عنہ ، شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ ، بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔ www.ziaislamic.com حیدرآباد دکن

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com