***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > عبادات > نماز کا بیان > نماز کی سنتیں اور مستحبات

Share |
سرخی : f 931    نمازمیں آنکھیں بندرکھنے کا حکم
مقام : اِلکل،کرناٹک،انڈیا,
نام : امتیاز الرحمن
سوال:    

میں نے بعض لوگوں کو دیکھا ہے کہ نماز پڑھتے وقت آنکھیں بند رکھتے ہیں۔کیا یہ طریقہ صحیح ہے؟شریعت کی روشنی میں بتلائیں کہ نماز کی حالت میں آنکھیں بند رکھنی چاہئے یاکھلی رکھنی چاہئے؟


............................................................................
جواب:    

آنکھیں بند رکھ کر نماز پڑھنا مکروہ تنزیہی ہے ،اگر نمازمیں خشوع اور حضور قلبی کے لیے آنکھیں بند رکھی جائیں تو کراہت باقی نہیں رہتی۔ نمازایسی جامع عبادت ہے کہ اس میں جسم کا ہر عضو مشغول رہتاہے، اسی طرح آنکھ بھی مصروف عبادت ہوتی ہے۔ نماز کے آداب سے ہے کہ نگاہ حالت قیام میں سجدہ گاہ پر رہے ، حالت رکوع میں دونوں قدموں کے پشت پر رہے، حالت سجدہ میں ناک پر ، قعدہ کی حالت میں گود پر دائیں جانب سلام پھیرتے وقت داہنے کندھے پر اور بائیں جانب سلام پھیرتے وقت بائیں کندھے پررہے، اگر آنکھیں بند رکھی جائیں تو مذکورہ آداب نماز ادا نہ ہوں گے۔ بدائع الصنائع ج 1ص 507میں ہے: ویکران یغمض عینیہ فی الصلوۃ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ولان النسنۃ ان یرمی ببصرہ الی موضع سجودہ وفی التغمیض ترک ھذہ السنۃ ولان کل عضووطرف ذوحظ من ھذہ العبادۃ فکذاالعین ولایروح فی الصلوٰۃ فتاوی عالمگیری ج1،ص72،73 میں ہے: ( وآدابہا ) نظرہ إلی موضع سجودہ حال القیام وإلی ظہر قدمیہ حالۃ الرکوع وإلی أرنبتہ حالۃ السجود وإلی حجرہ حالۃ القعود وعند التسلیمۃ الأولی إلی منکبہ الأیمن وعند الثانیۃ إلی منکبہ الأیسر۔ اس سلسلہ میں یہ بات ذہن نشین رہے کہ ہر وہ عمل جو نماز پڑھنے والے کے لئے بحسن وخوبی نمازاداکرنے میں کارآمد ہواس کے کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں اور جو عمل اصلاح نماز کے لئے نہ ہو وہ مکروہ ہے۔ اگر نماز میں آنکھیں بندرکھنے سے یکسوئی،دل جمعی اور خشوع پیداہوتاہے تو آنکھیں بند رکھنا مکروہ نہیں ورنہ مکروہ ہے۔ فتاوی عالمگیری ج 1ص 105میں ہے :کل عمل ھومفیدلاباس بہ المصلی ۔ ۔ ۔ وما لیس بمفیدہ یکرہ ۔ درمختارج 1ص 476,477میں ہے (و) کرہ۔ ۔ ۔ (وتغمیض عبینلہ) للنھی الاکمال الخشوع ۔ ۔ ۔ ۔ ردالمحتار ص 477میں ہے ثم الظاہران الکراھۃ تنزیھیۃ۔ واللہ اعلم بالصواب – سیدضیاءالدین عفی عنہ ، شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔ www.ziaislamic.com حیدرآباد دکن۔

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com