***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > عبادات > نماز کا بیان > نماز کی سنتیں اور مستحبات

Share |
سرخی : f 941    سنت کے لئے جگہ تبدیل کرنے کاحکم
مقام : رائچور,
نام : محمد حسین
سوال:    

مسجدوں میں دیکھنے میں آتا ہے کہ لوگ فرض نماز پڑھنے کے بعد بائیں جانب ہٹ کر سنت پڑ ھتے ہیں ،جس جگہ فرض نمازادا کی گئی ہے کیا اسی مقام پر سنت پڑھنا درست نہیں؟ برائے مہربانی یہ بتلاےئے کہ سنت کس مقام پر پڑھنا چاہئے؟


............................................................................
جواب:    

فرض نماز اداکرنے کے بعد سنت کس جگہ ادا کرنا چاہئیے ؟ اس سلسلہ میں امام اورمقتدی کے احکام جداجدا ہیں مقتدی اور منفرد کے لئے بہتر یہ ہیکہ فرض نماز کے بعد سنت ونوافل اداکرنے کے لئے دائیں یا بائیں جانب ہٹ جائے یا پیچھے ہوجائے ،تاہم اسی مقام پر سنت اداکرنا بھی بلا کراہت جائزہے۔ امام صاحب کے لئے جہاں انہوں نے فرض نماز ادا کی ہے، اسی مقام پر نفل ادا کرنا مکروہ تنزیہی ہے اور دائیں یا بائیں ہٹنا یا آگے پیچھے ہونا مستحب ہے۔ رد المحتار ج 1ص293 میں ہے: (قولہ یکرہ للامام التنفل فی مکانہ )بل یتحول مخیرا۔ ۔ ۔ والکراھۃ تنزیھیۃ۔ ۔ ۔ وان کان بعد ہا تطوع وقام یصلیہ یتقدم او یتاخر او ینحرف یمینا او شمالا۔ ۔ ۔ اما المقتدی والمنفرد فانہماان لبثا اوقاما الی التطوع فی مکانہما الذی صلیا فیہ المکتوبۃ جاز والا حسن ان یتطوعا فی مکان اخر۔ واللہ اعلم بالصواب سیدضیاءالدین عفی عنہ ، شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ ، ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔www.ziaislamic.com حیدرآباد دکن

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com