***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > اخلاق کا بیان > متفرقات

Share |
سرخی : f 948    مصیبتوں سے تنگ آکرموت کی تمنا کرنا
مقام : بودھن,
نام : سید مزمل
سوال:     مصیبتوں اور پریشانیوں سے تنگ اور بیزار ہوکر بعض لوگ کہتے ہیں: اے اللہ! تو مجھے موت کیوں نہیں دیتا۔ مجھے موت عطا فرما، کیا اس طرح موت کی دعا کی جاسکتی ہے؟
............................................................................
جواب:     دنیا کے مصائب و آلام سے بیزار ہوکر موت کی تمنا کرنا اور اپنے لیے موت کی دعا کرنا مکروہ تحریمی ہے۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مصیبتوں کے سبب موت کی آرزو کرنے سے منع فرمایا ہے۔ جیساکہ صحیح بخاری شریف میں حدیث پاک ہے:لاَ یَتَمَنَّیَنَّ أَحَدٌ مِنْکُمُ الْمَوْتَ لِضُرٍّ نَزَلَ بِہِ ، فَإِنْ کَانَ لاَ بُدَّ مُتَمَنِّیًا لِلْمَوْتِ فَلْیَقُلِ :اَللّٰھُمّ أَحْیِنِی مَا کَانَتْ الْحَیَاۃُ خَیْرًا لِی وَتَوَفَّنِی إذَا کَانَتْ الْوَفَاۃُ خَیْرًا لِی۔ترجمہ:تم میں کوئی مصیبت کی وجہ سے ہر گز موت کی آرزو نہ کرے جو اس پر آئی ہے ، اگر وہ موت کی خواہش ہی رکھتا ہے تو یہ دعا کرے:اَللّٰھُمّ أَحْیِنِی مَا کَانَتْ الْحَیَاۃُ خَیْرًا لِی وَتَوَفَّنِی إذَا کَانَتْ الْوَفَاۃُ خَیْرًا لِی۔اے اللہ!تو مجھکو حیات عطا فرما جب تک زندگی میرے حق میں بہتر ہو اور مجھکو موت عطا فرما جب وفات میرے لیے بہتر ہو۔ (صحیح بخاری شریف ، کتاب الدعوات ،باب الدعاء  بالموت والحیاۃ،حدیث نمبر:6351)
اگر گناہوں کی کثرت ہوجائے۔ فتنے امنڈنے لگیں اور مصیبت میں پڑنے کا خوف ہو تو اپنے دین کو بچانے اور فتنوں سے خلاصی پانے کے لیے موت کی تمنا کرسکتا ہے، جیسا کہ حدیث شریف میں وارد ہے۔ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (ایسے زمانہ میں) زمین کا اندرونی حصہ تمہارے لیے زمین کے بیرونی حصہ سے بہتر ہے۔  
الغرض دنیا کے خوف سے موت کی تمنا نہیں کرنا چاہیے۔  
در مختار میں ہے :( یکرہ تمنی الموت )لغضب أو ضیق عیش( إلا لخوف الوقوع فی معصیۃ)أی فیکرہ لخوف الدنیا لا الدین لحدیث" ( فبطن الأرض خیر لکم من ظہرہا ) "(رد المحتار ،کتاب الحظروالاباحۃ)
واللہ اعلم بالصواب
سیدضیاءالدین عفی عنہ ،
شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ ،
بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔www.ziaislamic.com
حیدرآباد دکن۔
All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com