***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > اخلاق کا بیان > اوراد وادعیہ

Share |
سرخی : f 956    شب براء ت دعا ء رد نہیں کی جاتی
مقام : ٹامل ناڈو,
نام : نسرین سلطانہ
سوال:     میں ٹامل ناڈو کے ایک خانگی کالج کی اسٹوڈنٹ ہوں ، میرے ساتھیوں نے کہا کہ شعبان کے مہینہ میں ایک رات ایسی ہے جسمیں جو بھی دعاکی جائے رد نہیں ہوتی ۔لیکن مجھے یہ معلوم نہیں کہ وہ کونسی رات ہے؟ میں بہت پریشان ہوں، ایسے موقعوں سے فائدہ حاصل کرنے کیلئے بہت بے چین رہتی ہوں ، مہربانی فرماکر بتلائیے کہ وہ کونسی رات ہے ؟ خداحافظ
............................................................................
جواب:     اس سلسلہ میں امام بیہقی رحمۃ اللہ علیہ نے شعب الایمان میں روایت نقل کی ہے کہ پانچ راتوں میں دعاء رد نہیں کی جاتی ‘ جن میں شعبان کی پندرھویں رات ہے ۔ چنانچہ حضرت عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہما سے روایت ہے :عن ابن عمر ، قال:خمس لیال لا یرد فیہن الدعاء : لیلۃ الجمعۃ ،واول لیلۃ من رجب ، ولیلۃ النصف من شعبان، ولیلۃ العید، ولیلۃ النحر۔ ترجمہ: حضرت عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہما سے روایت ہے ، آپ نے فرمایا:پانچ ایسی مقدس راتیں ہیں جن میں دعاء رد نہیں کی جاتی (1) شب جمعہ (2)ماہ رجب کی پہلی شب (3)شعبان کی پندرھویں شب(4)شب عیدالفطر(5)شب عید الاضحی۔ (شعب الایمان للبیہقی،باب فی الصیام ،حدیث نمبر:3558)
واللہ اعلم بالصواب
سیدضیاءالدین عفی عنہ ،
شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ ،
بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔www.ziaislamic.com
حیدرآباد دکن۔
All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com