***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > عبادات > زکوٰۃ کا بیان

Share |
سرخی : f 980    نصاب پر اضافہ کی زکوۃ
مقام : چننائی ،انڈیا,
نام : فہیم احمد
سوال:    

مفتی صاحب زکوٰۃ کے سلسلہ میں جو نصاب بتلایا جاتاہے اگر اس سے زائد سونایاچاندی ہوتو اس پر زکوٰۃ کس طرح واجب ہوتی ہے ؟


............................................................................
جواب:    

سوناچاندی کا جو نصاب(60گرام 755ملی گرام سونااور 425گرام 285ملی گرام چاندی)ہے اگراس سے زائد سونا ہو یا چاندی ہو تو اس زائد مقدارپرزکوۃواجب ہوگی یانہیں؟اس کی کسی قدر تفصیل ہے ،اگرنصاب کے پانچویں حصہ سے کم مقدار‘نصاب سے زائد ہوتو اس اضافی مقدار کی زکوۃمعاف ہے ، اوراگرپانچواں حصہ مکمل ہوجائے تواس کی زکوۃچالیسواں حصہ نکالناواجب ہے،سونے کے نصاب کا پانچواں حصہ 12گرام 151ملی گرا م ہوتا ہے ،اورپانچویں حصہ کی زکوۃاس کا چا لیسواں حصہ 304ملی گرام ہوتا ہے، چاندی کے نصاب کا پانچواں حصہ85گرام57ملی گرام ہوتا ہے اور پانچویں حصہ کی زکوۃاسی کا چا لیسواں حصہ 2گرام126 ملی گرام ہے۔ مذکو رۂ بالاتفصیل کے مطا بق ہر پانچو یں حصہ کے اضا فہ پر زکو ۃ نکا لنا واجب ہے اور اگر زائد مقدار‘ پانچویں حصہ سے کم ہو تو اس کی ز کوٰۃ معاف ہے ۔ البحر الر ائق میں ہے:انہ لاشیء فیما نقص عن الخمس ۔ ۔ ۔ عفو فی الذھب وھذاعند ابی حنیفۃ۔)البحر الرائق شرح کنزالد قا ئق، ج2،کتاب الزکوۃ،ص،395/394). واللہ اعلم بالصواب سیدضیاءالدین عفی عنہ ، شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ ، بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔ www.ziaislamic.com حیدرآباد دکن۔

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com