***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > عبادات > زکوٰۃ کا بیان > سونے چاندی کی زکوٰۃ کے مس

Share |
سرخی : f 981    زکوٰۃ میں سونا چاندی میں آمیزش کا حکم
مقام : گاندھی نگر،انڈیا,
نام : محمد بصیر
سوال:    

مفتی صاحب ہمارے گھر میں اس بات پر طویل بحث ہوئی کہ زکوٰۃ جتنا سونا اور چاندی ہے تمام پر واجب ہے یا اسمیں جو ملاوٹ کی جاتی ہے اس کو چھوڑ کر واجب ہے ؟ برائے مہربانی جلدازجلد جواب عنایت فرمائیں ۔


............................................................................
جواب:    

اگر سونا چا ند ی میں ملاوٹ وآمیزش ہو تودیکھا جا ئے گا کہ وہ ،سو نا چاندی پر غالب ہے یا نہیں ،اگر آمیزش، سونا چاندی پر غالب نہ ہوتو اس کااعتبار نہیں کیا جا ئے گا ، کُل کی زکو ۃ واجب ہوگی اور اگر آمیزش سو نا چاندی پرغالب ہو تواس کا حکم سونا چا ندی کا نہ ہو گا۔ البحر الر ائق میں ہے:ان الدراھم اذا کانت مغشوشۃ ، فان کان الغالب ہو الفضۃ فہی کالدراھم الخالصۃ لان الغش فیھا مستھلک لا فرق فی ذلک بین الزیوف والنبھرجۃ ، ۔ ۔ ۔ فان غلب الغش فلیس کالفضۃ کالستوقۃ ۔ ۔ ۔ وحکم الذھب المغشوش کالفضۃ المغشوشۃ۔)البحر الرائق شرح کنزالد قا ئق، ج2،کتاب الزکوۃ، ص،398/397)۔ واللہ اعلم بالصواب – سیدضیاءالدین عفی عنہ ، شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔ www.ziaislamic.com حیدرآباد دکن

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com