***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > معاشرت > نکاح کا بیان

Share |
سرخی : f 997    ماں باپ کی مرضی کے بغیر شادی ؟
مقام : انڈیا,
نام : غیرمذکور
سوال:    

السلام علیکم!میرا سوال یہ ہے کہ کیا میں اپنے ماں باپ کی مرضی کے بغیر شادی کرسکتی ہوں یا مجھ کو اُن کی بات مان لینی چاہئیے لیکن میں اس لڑکے کو بہت چاہتی ہوں‘ کیا میرا ایسا کرنا اسلام میں جائز ہے‘ اس کا جواب ابھی دیں تو مہربانی ہوگی؟


............................................................................
جواب:    

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ! اسلام نے عورت کو پردہ کا حکم دیا ہے‘غیر مرد سے ملنا‘کسی لڑکی کے لئے جائز نہیں‘اس میں اس کی عزت و عصمت کے لئے خطرہ ہے اور اسلامی احکام کی خلاف ورزی ہے۔ ماں باپ ہمیشہ اپنی اولاد کے بارے میں بھلائی چاہتے ہیں‘کوئی ماں یا کوئی باپ یہ نہیں چاہتا کہ اُن کی لڑکی خوشیوں سے محروم رہے‘جب تک آپ کے والدین کسی بات کے لئے کہہ رہے ہیں تو اس میں آپ کے لئے خیر ہے‘اور جو آپ سونچ رہی ہیں اس کی وجہ سےمستقبل میں آپ کو نقصان کا سامنا ہوسکتا ہے‘آپ کے لئے بہتر یہ ہے کہ والدین کی مرضی کے مطابق شادی کرلیں اور اس پر راضی ہوجائیں۔ ان شاء اللہ تعالیٰ اس کی برکت سے آپ کی زندگی میں خوشی و مسرت ہوگی‘اللہ تعالیٰ نیک توفیق عطا فرمائے۔ واللہ اعلم بالصواب – سیدضیاءالدین عفی عنہ ، شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ ، ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔ www.ziaislamic.com حیدرآباد دکن۔

All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com