***** دیگر فتاوی مطالعہ کرنے کے لئے داہنی جانب والی فہرست پر کلک کریں *****



مضامین کی فہرست

فتاویٰ > عقائد کا بیان

Share |
سرخی : f 551    جنت کی خاطر نماز پڑھنا ؟
مقام : ,
نام : فاروقی
سوال:     السلام علیکم مولانا میرا سوال یہ ہیکہ کیا جنت کی خاطر نماز پڑھنا کفر ہے؟ اس طرح کسی مولانا نے کہا ،کیا یہ درست ہے ؟
............................................................................
جواب:     وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ ، جنت اللہ تعالی کی خوشنودی کا مقام اور نیک بندوں کا ٹھکانہ ہے ، جس میں اللہ تعالی نے بے شمار و بے مثال نعمتیں رکھی ہیں ،جنت میں داخل ہونا،سعادت مندی اور عظیم نعمت ہے ،اللہ تعالی نے قرآن کریم میں بارہا جنت اور اس کی نعمتوں کا ذکر فرمایا اور اس کی ترغیب دلائی ۔
ارشادالہی ہے : وَتِلْكَ الْجَنَّةُ الَّتِي أُورِثْتُمُوهَا بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ ۔
ترجمہ: اوریہ وہ جنت ہے جس کے تم وارث بنادئے گئے ہو ، اُن اعمال کے بدلہ جو تم کیا کرتے تھے۔﴿الزخرف:72﴾
إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ كَانَتْ لَهُمْ جَنَّاتُ الْفِرْدَوْسِ نُزُلاً
ترجمہ : بیشک جو لوگ ایمان لائے اور نیک ا عمال کئے اُن کے لئے مہمانی کے طور پر فردوس کے باغات ہیں ۔ ﴿الکہف:107﴾
لہذا جنت کی خاطر نماز پڑھنا کفرہے کہنا جہالت ہے ، اس طرح کی بات نہیں کہنی چاہئے اور جو صاحب بھی یہ بات کہتے ہیں اُنہیں توبہ کرنی چاہئے ،اگر کوئی شخص یہ کہہ کر جنت کے لئے عبادت کرتاہے کہ اللہ تعالی کی رضا مندی کی کوئی حقیقت نہیں ، اس سے میر کوئی تعلق نہیں تو ایسا شخص دائرہٴ اسلام سے خارج ہے ۔
واللہ اعلم بالصواب –
سیدضیاءالدین عفی عنہ ،
شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ
بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔www.ziaislamic.com
حیدرآباد دکن


All Right Reserved 2009 - ziaislamic.com