Hindi English
 
 
 

Share |
: مضمون
تمام انبیاء و ملائک پر خصوصیت و عظمت آشکار

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے علم کے بھی دو طریقے ٹھہرائے گئے ہیں:

ایک یہ کہ صفت علمیہ جو کمال ِنشاء ِانسانی ہے عطا کی گئی تاکہ اس کے حاصل کرنے میں افضل مخلوقات کی احتیاج ان ملائک کے طرف نہ ہو جو فی الحقیقت خدام آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہیں۔

دوسرا طریقہ یہ کہ عظیم الشان ملائک اس خدمت پر مامور کئے گئے جس سے شان مصطفائی اور تزک فرمان روائی اپنے حبیب علیہ الصلوٰۃ و السلام کی تمام انبیاء و ملائک پر آشکار ہو جائے اور وہ خصوصیت و عظمت جو ازل سے سرور ِکائنات علیہ الصلوٰۃ و السلام کی نسبت مَرْعِی ہورہی ہے(آپ کی نسبت کا لحاظ رکھتے ہوئے ازل ہی سے آپ کو امتیازی شان وعظمت عطاکی)، جس کی وجہ سے انبیاء علیہم السلام نام ِمبارک کو اپنے انجاح مرام کا وسیلہ اور ذریعہ ٹھہرایا کئے، بعد نشاء ِعنصری حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بھی سب پر مشہود و منکشف ہو جائے-

امراول یعنی علم بلاواسطہ کی نسبت یہ بھی ایک قرینہ ہے کہ عموماً اموات کا سماع قریب سے بدلائل ثابت ہے۔

چنانچہ بخاری شریف میں روایت ہے کہ جو کفار بدر کے کنویں میں ڈال دئے گئے تھے ان کے طرف جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خطاب فرمایا کہ ھل وجدتم ماوعد ربکم حقا یعنی کیا تم نے اپنے رب کے وعدے کو سچاپالیا۔

صحابہ رضی اللہ علیہم اجمعین نے عرض کیا :کیا آپ مردوں کو پکارتے ہیں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ؟ فرمایا ہاں !ما انتم باسمع منھم ولکن لایجیبون یعنی تم لوگ ان سے زیادہ نہیں سنتے ۔ انتہیٰ۔

اور سوائے اس کے سماع موتی کے باب میں کئی روایات و آیات دارد ہیں۔

از: انوار احمدی ، مولفہ حضرت شیخ الاسلام امام محمد انوار اللہ فاروقی ، بانی جامعہ نظامیہ رحمۃ اللہ علیہ

 

submit

  SI: 57   
حضور صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درود وسلام سنتے ہیں  

  SI: 65   
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھنے والا شقاوت سے نکل جاتاہے  

  SI: 41   
اذان کی برکت  

  SI: 47   
آشوب چشم کا فوراً دفع ہونا  

  SI: 68   
قرآن و حدیث سے مسائل کا استنباط کرنا ہرکسی کا کام نہیں  

  SI: 56   
تمام انبیاء و ملائک پر خصوصیت و عظمت آشکار  

  SI: 67   
سرکاردوعالم کی توجہ وعنایت آن واحد میں سب کی طرف  

  SI: 13   
میلاد النبی صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی شرعی حیثیت ۔ قسط اول  

  SI: 60   
درود پڑھنے والے پر اللہ کی رحمتیں  

  SI: 64   
عینِ عبادت نماز میں حکمِ صلوۃ وسلام  

Copyright 2008 - Ziaislamic.com All Rights reserved